سوشل میڈیا میں آنے والا ہے انقلاب، حکومت نے اہم قدم اٹھالیا

حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے فائل فوٹو حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پہلی مرتبہ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت کمپنیاں تین ماہ میں اتھارٹی سے رجسٹریشن کروانے کی پابند ہوں گی۔

وزارت آئی ٹی نے الیکٹرانک کرائم ایکٹ کے تحت رولز 2020 بنائے ہیں جس کے تحت نیشنل کور آڈی نیشن اتھارٹی بنائی جائے گی۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق رولز کے تحت بڑی سوشل میڈیا کمپنیاں پاکستان میں اپنا آفس قائم کرنے کی پابند ہوں گی اور تین ماہ میں اتھارٹی سے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیاہے۔

پاکستانی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے ایک سال میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے، کمپنیز کو چھ گھنٹے کے اندر شکایت پر ممنوعہ مواد بلاک کرنا ہوگا تاہم تعاون نہ کیا تو اتھارٹی 50 کروڑ روپے تک جرمانہ کر سکے گی، جرمانے کے خلاف کمپنیاں اتھارٹی یا ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر سکیں گی۔

install suchtv android app on google app store