پاکستان میں سماجی رابطے کی ایپ ٹک ٹاک کو بند کیا جا رہا ہے؟ پی ٹی اے نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان میں سماجی رابطے کی ایپ ٹک ٹاک کو بند کیا جا رہا ہے؟ فائل فوٹو پاکستان میں سماجی رابطے کی ایپ ٹک ٹاک کو بند کیا جا رہا ہے؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ٹک ٹاک بند کرنے کیلئے 500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

پی ٹی اے کو موبائل ایپلی کیشن ٹک ٹاک بند کرنے کے لیے مسلسل درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔ درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ ٹک ٹاک ایپ پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ابھی ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا نہیں سوچا،غیراخلاقی مواد کو ڈیلیٹ کرنے میں ٹک ٹاک تعاون کررہا ہے۔

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک سے 90 فیصدغیراخلاقی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store