ٹک ٹاک جنون 2 قیمتی زندگیاں نگل گیا، 3 افراد شدید زخمی

ٹک ٹاک جنون 2 قیمتی زندگیاں نگل گیا، 3 افراد شدید زخمی فائل فوٹو ٹک ٹاک جنون 2 قیمتی زندگیاں نگل گیا، 3 افراد شدید زخمی

ٹک ٹاک 2 قیمتی زندگیاں نگل گئی، 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، سرگودھا شاہپور شہر سے کنڈان جانے والے راستے پر واقع گاؤں نون جانگیر میں گزشتہ روز فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سرگودھا کے علاقہ شاہپور میں  دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مسعود کنڈان موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایک اور شخص ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے،  جنید نون اور امجد نون شدید زخمی ہو گئے۔

ٹک ٹاک 2 قیمتی زندگیاں نگل گئی، 3 افراد شدید زخمی

 اس کے علاوہ مزید دو افراد بھی زخمی ہوئے زخمیوں کی تعداد 3 بتائی جا رہی ہے،تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔

 ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعہ نوجوانوں کے درمیان ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے تنازع پر پیش آیا، فریقین کے درمیان پہلے کوئی ذاتی دشمنی موجود نہیں تھی۔

install suchtv android app on google app store