لینوو کے مناسب قیمتوں والے ٹیبلٹس نے عالمی منڈی لوٹ لی

لینوو نے دو مناسب قیمت کے ٹیبلٹس، ٹیب ایم 7 اور ٹیب ایم 8، متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے فوٹو فائل لینوو نے دو مناسب قیمت کے ٹیبلٹس، ٹیب ایم 7 اور ٹیب ایم 8، متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے

آئی ایف اے2019 شروع ہونے سے پہلے لینوو نے دو مناسب قیمت کے ٹیبلٹس، ٹیب ایم 7 اور ٹیب ایم 8، کا اعلان کیا ہے۔

لینوو کے دونوں ٹیبلٹس میں چلڈرن فرینڈلی انٹرفیس کے ساتھ لینوو کا کڈز موڈ بھی ہے۔ دونوں ٹیبلٹس کی بیزل پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں کافی پتلی ہے۔ دونوں میں ہی ایل ٹی ای کی آپشنل سپورٹ ہے۔ دونوں ڈیوائسز اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کر دی جائیں گی۔ 

لینوو ٹیب ایم 8

یہ دونوں میں سے بڑا ٹیب ہے۔ اس کا ڈسپلے 8 انچ آئی پی ایس ہے۔ یہ ایچ ڈی اور فل ایچ ڈی کنفگریشن میں پیش کیا گیا ہے۔اس ٹیبلٹ میں ہیلیو اے 22 چپ سیٹ، 2 / 3 جی بی ریم اور 16 / 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس ٹیبلٹ میں 2 میگا پکسل رئیر اور 5 میگا پکسل سیلفی شوٹر ہے۔ اس ٹیب میں اینڈروئیڈ 9 پائی سافٹ وئیر اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ بیٹری 12 گھنٹوں ویڈیو پلے بیک اور 18 گھنٹوں تک ویب براؤزنگ کے لیے کافی ہے۔ بیٹری کو مائیکرو یوا یس بی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیب میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ اس ٹیب کے ایچ ڈی ورژن کی قیمت 154 ڈالر اور فل ایچ ڈی ورژن کی قیمت 175 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

لینوو ٹیب ایم 7

لینوو ٹیب ایم 7 کا ڈسپلے سائز 7 انچ ہے۔ اس آئی پی ایس ڈسپلے کی ریزولوشن 1024×600 ہے۔ اس ٹیب میں 2 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا سیلفی شوٹر ہے۔ اس کے وائی فائی ورژن میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 8321 اور ایل ٹی ای ورژن میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 8765 بی چپ سیٹ ہے۔ دونوں ماڈل 1 / 2 جی بی ریم اور 16 / 32 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہونگے۔ لینوو ٹیب ایم 7 میں اینڈروئیڈ 9 پائی گو ایڈیشن سافٹ وئیر اور 3450 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس کی قیمت 109 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store