آرٹیفیشل انٹیلجنس ٹیکنالوجی سے لیس گلیکسی ایس 24 متعارف

 گلیکسی ایس 24 فائل فوٹو گلیکسی ایس 24

سام سنگ اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 24 کی رونمائی آج (بدھ 17 جنوری کو) کیا، موبائل فون کمپنی اپنی گلیکسی سیریز کے نئے فونز میں آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کے ساتھ جڑے فیچرز متعارف کرایا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’سی نیٹ‘ کے مطابق سام سنگ سان جوشے کیلیفورنیا میں آج (بدھ کو) گلیکسی اَن پیکڈ ایونٹ میں اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 24 کی رونمائی کیا۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فون میں سام سنگ ہی کا تیار کردہ اے آئی ماڈل استعمال ہوگا، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ آرٹیفیشل انٹیلجنس کا نظام اس کے ماڈل کے تمام فونز میں دستیاب ہے۔

سام سنگ نے نئے ماڈل کی رونمائی کی تقریب کے دعوت ناموں میں بھی یہ دعویٰ کیا کہ یہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس اب تک کا ’ذہین ترین موبائل فون‘ ہوگا۔

سام سنگ ایس24 کی تقریب رونمائی امریکی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سام سنگ یوٹیوب چینل پر لائیو نشرکیا گیا۔

گزشتہ چند برسوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے حامل فیچرز نے اسمارٹ فونز کے کیمروں اور تصویر کشی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اب موبائل فونز بنانے والی کمپنیاں ان فیچرز پر مزید کام کررہی ہیں۔

گزشتہ برس گوگل نے اپنا فون پِکسل 8 متعارف کرایا تھا، جس میں تصاویر کی کوالٹی اور ان کی ایڈیٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے اے آئی ٹُولز موجود تھے۔ اب بتایا جارہا ہے کہ سام سنگ کے گاس اے آئی ماڈل کے علاوہ گلیکسی اے آئی کو بھی نئے فون ایس 24 کے ہینڈ سیٹس میں ضم کیا جائے گا اور 2024ء میں آنیوالے موبائل فونز میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store