صرف 3 منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

صرف 3 منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا فائل فوٹو صرف 3 منٹ میں چارج ہونے والی بیٹری نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

اگر آپ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو اسے چارج بھی کرنا پڑتا ہے۔

عام طور پر ایک فون کو چارج ہونے میں 30 منٹ سے کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، جس کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ بیٹری فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے یا نہیں۔

مگر اب سائنسدانوں نے ایسی بیٹری چارج کی ہے جو جس کو اب محض چند منٹ میں چارج کرسکیں گے جبکہ اس کی زندگی بھی بہت طویل ہوگی۔

جی ہاں واقعی آسٹریلیا کی فلینڈرز یونیورسٹی کے محققین نے ایک نئی قسم کی بیٹری تیار کی ہے جو 60 ہزار بار مکمل چارج کی جاسکتی ہے۔

مگر زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسے مکمل چاارج کرنے کے لیے صرف 3 منٹ درکار ہوں گے۔

اس بیٹری میں بالکل مختلف زنک آئیوڈین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور اس میں آگ بھی نہیں لگتی۔

ابھی اسمارٹ فونز میں لیتھیم آئیون بیٹریز استعمال کی جاتی ہیں جن میں 2 تہیں موجود ہوتی ہیں۔

ایک لیتھیم کوبالٹ آکسائیڈ اور دوسری گریفائٹ کی۔

جب لیتھیم آئیون گریفائٹ کی تہہ سے لیتھیم کوبالٹ کی تہہ کی جانب حرکت کرتے ہیں تو الیکٹرونز خارج ہوتے ہیں۔

جب آپ بیٹری چارج کرتے ہیں تو آئیون دوسری سمت کی جانب حرکت کرتے ہیں اور وہاں جمع ہو جاتے ہیں جو بعد میں فون کے استعمال کے دوران خارج ہوتے ہیں۔

توانائی کے اس اخراج سے حرارت پیدا ہوتی ہے جو فون کے بیک پر اس وقت محسوس ہوتی ہے جب اسے بہت زیادہ چارج کیا جائے یا بہت زیادہ استعمال کیا جائے۔

یہ حرارت طویل المعیاد بنیادوں پر بیٹری کو نقصان پہنچا سکتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ فونز بیٹریز چند مہینوں یا برسوں تک چارجنگ سے قدرتی طور پر تنزلی کا شکار ہو جاتی ہیں اور ایسا ہر فون کے ساتھ ہوتا ہے۔

مگر آسٹریلیا کے ماہرین نے جو بیٹری تیار کی ہے وہ بالکل مختلف ہے جس میں زنک آئیوڈین کو استعمال کیا گیا ہے۔

محققین کے مطابق اس سسٹم میں کم لاگت کے cyclodextrin پر مبنی پولیمر کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس پولیمر کو غذاؤں، کاسمیٹکس، فارماسیوٹیکل اور دیگر متعدد شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے مگر یہ برقی چارج رکھنے والے ایٹمز کو بھی چارج کرسکتا ہے۔

اگر ایک بیٹری کو 60 ہزار بار مکمل چارج کیا جاسکتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی بیٹری لائف 164 برسوں کی ہے۔

ابھی زیادہ تر فونز کی بیٹری لائف ایک سے 2 برس کی ہوتی ہے۔

فلینڈرز یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ ابھی یہ نئی بیٹری اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب نہیں بلکہ اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store