پائلٹ نے چلتی ٹرین پر طیارہ اتار کر تاریخ رقم کر دی

اطالوی اسٹنٹ پائلٹ Dario Costa نے ترکیہ میں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی مال بردار ٹرین پر طیارہ اتار کر ایک منفرد اور خطرناک کارنامہ انجام دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اسٹنٹ اس لیے بھی غیر معمولی تھا کیونکہ ٹرین اور طیارہ دونوں تیز رفتاری سے حرکت میں تھے۔ پائلٹ کو رفتار، توازن اور وقت کا انتہائی درست اندازہ لگانا پڑا، جبکہ معمولی سی غلطی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔

ڈاریو کوسٹا نے زیوکو ایج 540 نامی ایروبٹک طیارے کو تیز رفتار ٹرین کے آخری کنٹینر پر کامیابی سے اتارا اور چند لمحوں بعد دوبارہ فضا میں بلند ہو گئے۔ اس جرات مندانہ مظاہرے کو ہوا بازی کی تاریخ کا ایک نیا عالمی کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حیران کن اسٹنٹ کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں صارفین پائلٹ کی مہارت اور دلیری کو سراہ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store