گوگل میپس میں ایک بڑی اور جدید فیچر کا اضافہ

گوگل میپس میں ایک بڑی اور جدید فیچر کا اضافہ فائل فوٹو گوگل میپس میں ایک بڑی اور جدید فیچر کا اضافہ

گوگل میپس نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آخرکار ری ڈیزائن سیٹنگز پیج کو متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل میپس سیٹنگز کو برسوں سے تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق سیٹنگز کا نیا ڈیزائن محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس سیٹنگز ڈیزائن کا لے آؤٹ پہلے سے زیادہ واضح ہے جس میں 7 کیٹیگریز موجود ہیں۔

ان کیٹیگریز میں ایپس اینڈ ڈسپلے، نیوی گیشن، یور وہیکلز، لوکیشن اینڈ پرائیویسی، آف لائن میپس، نوٹیفکیشنز اور اباؤٹ اینڈ ٹرمز شامل ہیں۔

گوگل میپس سے سائن آؤٹ کا بٹن بھی اب دستیاب ہوگا جو کہ سابقہ ڈیزائن کے مقابلے میں اہم بہتری ہے، جس میں صارفین کو سائن آؤٹ کے لیے کافی نیچے تک اسکرول کرنا پڑتا تھا۔

گوگل کی جانب سے اس پیج میں نیوی گیشن کے انداز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے۔

پہلے سیٹنگز سے واپس جانے کے لیے تیر کا نشان اوپر بائیں کونے میں ہوتا تھا، اب اسے اوپر دائیں کونے میں ایکس مارک سے بدل دیا گیا ہے، جس سے سیٹنگز پیج کو زیادہ تیزی سے بند کیا جاسکتا ہے۔

کچھ سیٹنگز آپشنز کو بھی ری آرگنائز کیا گیا ہے مگر دیگر ماضی کی طرح ہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store