گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کو جیمنائی اے آئی ایپ کا حصہ بنا دیا

گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کو جیمنائی اے آئی ایپ کا حصہ بنا دیا فائل فوٹو گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کو جیمنائی اے آئی ایپ کا حصہ بنا دیا

گوگل نےاپنی مقبول سروس میپس کوجیمنائی اے آئی ایپ کاحصہ بنا دیا، کمپنی نے میپ ٹول کو جیمنائی میں شامل کردیا ہے، تاہم فی الحال یہ سہولت صرف موبائل ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔

رپورٹس کےمطابق اس نئے ٹول کی آزمائش فروری 2026 سےجاری تھی،جس کے بعد اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پرمتعارف کرادیاگیا،جیمنائی ایپ میں میپ ٹول فوٹوز،کیمرا،اواتار،فائلز، ڈرائیو اور نوٹ بکس کے ساتھ نظر آتا ہے۔

میپ ٹول سلیکٹ کرنےپرصارف کی موجودہ لوکیشن نقشے پردکھائی دیتی ہے اوراردگرد کےعلاقےکو دائرے کی صورت میں نمایاں کیا جاتا ہے،صارف زوم اِن اور زوم آؤٹ کرکے مخصوص مقامات تلاش کر سکتا ہے۔

ایکسپلوردی ایریا آپشن کےذریعےمیپ پرموجود مختلف مقامات کےبارےمیں جیمنائی سےسوال بھی کیا جا سکتا ہے،میپ ٹول فی الحال جیمنائی کی موبائل ایپ تک محدود ہے،تاہم مستقبل میں اسے ڈیسک ٹاپ ورژن میں بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store