ایم جی موٹر پاکستان کا صارفین کیلئے بڑا اعلان، "اسٹارٹ اسمارٹ دِس ایئر" مہم متعارف

ایم جی موٹر پاکستان نے صارفین کیلئے "اسٹارٹ اسمارٹ دِس ایئر" مہم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے فائل فوٹو ایم جی موٹر پاکستان نے صارفین کیلئے "اسٹارٹ اسمارٹ دِس ایئر" مہم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے

ایم جی موٹر پاکستان نے صارفین کیلئے "اسٹارٹ اسمارٹ دِس ایئر" مہم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے جس کا مقصد جدید ہائبرڈ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو پاکستانی صارفین کیلئے مزید قابلِ رسائی بناناہے۔

کمپنی نے ایک ایسے وقت میں اس اقدام کا اعلان کیا ہے جب ملک میں گاڑیوں کی قیمت اورایندھن کی بچت صارفین کی اوّلین ترجیحات ہیں۔

اس مہم کے تحت ایم جی پاکستان اپنی ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ الیکٹریکل وہیکل پر 6لاکھ روپے تک کی خصوصی آفر فراہم کررہی ہے جس میں رجسٹریشن چارجز کی بچت، فیول کارڈ اور کمپلیمنٹری چارجز سہولیات شامل ہیں۔

یہ اقدام پاکستان میں نئی انرجی گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے کمپنی کی کاوشوں کی عکاسی ہے۔ آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کو ایک پریکٹیکل ٹرانزیشن ٹیکنالوجی کے طورپر دیکھا جارہا ہے جو مکمل طورپر چارجنگ انفرااسٹرکچر پر انحصار کیے بغیر کم ماحولیاتی آلودگی اور ایندھن کی بچت فراہم کرتی ہیں۔

ایم جی پاکستان کی یہ مہم صارفین کو لاگت میں ریلیف اور جدید ٹیکنالوجی کے رجحان کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ ’اسٹارٹ اسمارٹ‘ مہم کے تحت ایم جی ایچ ایس فیو خریدنے والے صارفین کو ڈھائی لاکھ روپے کی مفت رجسٹریشن، ایک لاکھ روپے کا فیول کارڈ، 7 کلو واٹ کاہوم چارجر انسٹالیشن کے ساتھ پورٹ ایبل چارجر فراہم کیا جائے گا جس سے گاڑی کے روز مرہ استعمال میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔

ایم جی پاکستان کے مطابق یہ مہم کمپنی کے صارف دوست وژن اور پاکستان میں عالمی معیار کی آٹو موٹیو ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے طویل المدّتی عزم کی عکاسی ہے۔

install suchtv android app on google app store