آڈی پاکستان نے برقی گاڑیوں کے شوقین افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

آڈی پاکستان نے برقی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک اور جدید شاہکار متعارف کرا دیا ہے فائل فوٹو آڈی پاکستان نے برقی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک اور جدید شاہکار متعارف کرا دیا ہے

آڈی پاکستان نے برقی گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک اور جدید شاہکار متعارف کرا دیا ہے۔ ای ٹران 50 اور ای ٹران جی ٹی کی کامیابی کے بعد آڈی کیو سکس ای ٹران باضابطہ طور پر پاکستان پہنچ گئی ہے۔

یہ نئی برقی گاڑی آڈی کے جدید ترین الیکٹرک پلیٹ فارم پر تیار کی گئی ہے جو طاقت، کارکردگی اور خوبصورتی کا شاندار امتزاج پیش کرتی ہے۔ گاڑی کی مضبوط ساخت، چوڑی گرل اور دلکش ڈیزائن اسے منفرد بناتے ہیں۔

اس کی نمایاں خصوصیت دنیا کی پہلی ڈیجیٹل لائٹ سگنیچر ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے صارفین گاڑی کی لائٹس کا ڈیزائن اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔

آڈی کیو سکس ای ٹران کا اندرونی حصہ نہایت آرام دہ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔ ڈیش بورڈ پر بڑی ڈیجیٹل اسکرینیں نصب ہیں جبکہ اینڈرائیڈ پر مبنی جدید انفوٹینمنٹ سسٹم گاڑی کے استعمال کو مزید سہل بناتا ہے۔

طویل سفر کے لیے آرام دہ نشستوں کے ساتھ مساج فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

کارکردگی کے لحاظ سے گاڑی میں 456 ہارس پاور، 225 کلو واٹ آور کی دو بیٹریاں نصب ہیں جو ایک چارج پر 625 کلومیٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تیز رفتار چارجنگ کی بدولت گاڑی صرف 21 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔

مزید برآں، گاڑی میں جدید حفاظتی سہولیات جیسے خودکار ایمرجنسی بریک، لین اسسٹ اور 360 ڈگری کیمرہ سسٹم بھی شامل ہیں، جو ڈرائیونگ کو محفوظ اور پُرسکون بناتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store