گوگل نےجی میل صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل نےجی میل صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا فائل فوٹو گوگل نےجی میل صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

گوگل نے اپنے Gmail صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اب صارفین اپنے پرائمری This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.' ای میل ایڈریس کو اپنے موجودہ اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکیں گے۔

یہ فیچر صارفین کو نئے Gmail ایڈریس پر سوئچ کرنے کی سہولت دیتا ہے، اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اکاؤنٹ ایڈریس تبدیل ہونے کے باوجود تمام ڈیٹا، جیسے تصاویر، ای میلز اور پیغامات محفوظ رہیں گے۔ گوگل نے اس فیچر کا بتدریج رول آؤٹ شروع کیا ہے، یعنی جب صارف اپنا ای میل ایڈریس تبدیل کرے گا تو اس کا ڈیٹا بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہے گا۔

اس کے علاوہ، صارفین نئے یا پرانے ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے گوگل کی مختلف سروسز جیسے Gmail، YouTube، Maps اور Drive میں سائن ان کر سکیں گے۔

گوگل نے یہ بھی واضح کیا کہ ایک بار نیا Gmail ایڈریس بننے کے بعد صارفین اگلے 12 مہینوں تک دوسرا ایڈریس نہیں بنا سکیں گے، لیکن پرانا ایڈریس کسی بھی وقت دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگرچہ گوگل نے ڈیٹا کی حفاظت کی ضمانت دی ہے، تاہم اس نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ای میل ایڈریس کی تبدیلی سے پہلے اپنی معلومات کا بیک اپ لے لیں، کیونکہ اس عمل کے دوران کچھ ایپ سیٹنگز ری سیٹ ہو سکتی ہیں۔

اگر صارف یہ جانچنا چاہے کہ یہ فیچر فعال ہے یا نہیں، تو وہ اپنی گوگل اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں جا کر 'Personal Information' کی کیٹیگری میں چیک کر سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store