الیکٹرک گاڑیوں کی مقبول کمپنی BYD نے پاکستان میں اپنی معروف الیکٹرک سیل سیڈان کے لیے محدود مدت کی خصوصی آفر شروع کر دی ہے۔ یہ آفر 31 دسمبر تک بکنگ کروانے والے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
کمپنی کی نئی تشہیری مہم کے تحت صارفین کو کئی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی، جن میں گھر میں فری چارجر، چارجر کی مفت انسٹالیشن، اور گاڑی کا ایک سال کا سروس پیکج شامل ہیں۔
یہ سہولتیں مخصوص شرائط و ضوابط کے ساتھ دستیاب ہوں گی۔
الیکٹرک سیل سیڈان پاکستان میں BYD کے اہم ماڈلز میں شامل ہے اور اپنی کارکردگی اور فیچرز کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔
اس گاڑی کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں:
650 کلومیٹر تک ڈرائیونگ رینج، 82.56 kWh بیٹری، شہر اور ہائی وے کے لیے مناسب رینج، اور صرف 5.9 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز رفتاری۔