دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر ایک بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس سے تقریباً اڑھائی ارب جی میل صارفین متاثر ہوئے ہیں۔
گوگل کے مطابق یہ حملہ 8 سے 18 اگست کے دوران ہوا، جس میں ہیکرز نے کمزور اوپن آتھورائزیشن ٹوکنز کا استعمال کرتے ہوئے دنیا بھر میں اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔
یہ حملہ صرف ذاتی جی میل اکاؤنٹس تک محدود نہیں رہا بلکہ سیلز فورس کے ڈیٹا بیس میں بھی مداخلت کی گئی۔
گوگل کے تھریٹ انٹیلیجنس گروپ کے مطابق ہیکر گروپ UNC6395 اس حملے کے پیچھے ہے، جو اس سے پہلے بھی سیلز فورس کے صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے جانا جاتا ہے۔
ہیکرز نے یہ کارروائی سیلز لوفت ڈرفٹ ایپ کے متاثرہ ٹوکنز کے ذریعے کی۔
اگرچہ انٹرپرائز سطح کا یہ بریک ختم کردیا گیا ہے، تاہم گوگل نے تمام انفرادی جی میل صارفین کو محتاط رہنے اور فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔