اینڈرائیڈ فونزکی سیٹنگز میں اچانک بڑی تبدیلی، صارفین میں تشویش

اینڈرائیڈ فونزکی سیٹنگز میں اچانک بڑی تبدیلی، صارفین میں تشویش فائل فوٹو اینڈرائیڈ فونزکی سیٹنگز میں اچانک بڑی تبدیلی، صارفین میں تشویش

 آج کل تقریباً ہر تیسرے شخص کے پاس اینڈرائیڈ سمارٹ فون ہوتا ہے۔ حال ہی میں بہت سے صارفین نے محسوس کیا کہ ان کے فون کی سیٹنگز خود بخود بغیر اجازت تبدیل ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے فون کا انٹرفیس یعنی کال آتے یا جاتے وقت دکھائی دینے والا ڈسپلے اور ڈیزائن بدل گیا ہے۔

پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر کے صارفین نے سوشل میڈیا پر اس تبدیلی کی نشاندہی کی ہے اور اس بات پر سوال اٹھایا کہ یہ تبدیلی کیسے ممکن ہوئی اور کیا اس سے ان کی پرائیویسی متاثر ہوئی ہے؟

اس حوالے سے آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ نے وضاحت کی کہ گوگل نے ایک بڑا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔ کمپنیز ہمیشہ اپنے صارفین کو بہتر تجربہ دینے کے لیے سافٹ ویئر میں تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں، مگر اس بار تبدیلیاں خاصی نمایاں ہیں جس کی وجہ سے صارفین نے فرق محسوس کیا۔

جن فونز پر آٹو اپ ڈیٹ فعال تھا، ان پر یہ تبدیلی خودبخود آ گئی، جبکہ جن کے فونز پر یہ فیچر بند تھا، انہیں اپ ڈیٹ کی اجازت کا نوٹس بھیجا گیا۔ کنول چیمہ نے بتایا کہ اگر صارفین اپنی پرانی سیٹنگز واپس چاہتے ہیں تو وہ فون کی سیٹنگز میں جا کر پرانی حالت بحال کر سکتے ہیں۔

پرائیویسی کے خدشات کو بھی کنول چیمہ نے مسترد کیا اور کہا کہ اپ ڈیٹ کے دوران کوئی بھی کمپنی صارفین کے فون کا مواد نہیں دیکھتی۔

جہاں تک فون کی کارکردگی کا تعلق ہے، تو زیادہ تر اپ ڈیٹس بیٹری کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں، تاہم کچھ نئے فیچرز پرانے فونز کو سست بھی کر سکتے ہیں اور بیٹری جلد ختم ہونے لگتی ہے۔

install suchtv android app on google app store