ڈونگ فینگ کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہائیبرڈ الیکٹرک گاڑی ایئولس ایل 8 ایک جدید پلگ ان ہائبرڈ گاڑی ہے جو ایک ہی بار پیٹرول بھرانے پر کراچی سے اسلام آباد بغیر رکے سفر کر سکتی ہے۔
ایئولس ایل 8 کے پاس ایندھن کا اتنا وسیع رینج موجود ہے کہ آپ اسے صرف پیٹرول موڈ پر چلا کر بھی کراچی سے اسلام آباد تک بغیر کہیں رکے یا دوبارہ ایندھن ڈلوائے بغیر لے جا سکتے ہیں۔
اس گاڑی میں پیٹرول اور بجلی دونوں موڈز پر مجموعی طور پر تقریباً 2245 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے، جو کہ چائنا آٹوموٹیو ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کے ٹیسٹ سے ثابت ہوا ہے۔
یہ رینج کراچی سے اسلام آباد کے درمیان موجود فاصلے یعنی تقریباً 1400 کلومیٹر سے کہیں زیادہ ہے۔
اس گاڑی کی ایندھن کی بچت بھی بہت متاثر کن ہے، جو تقریباً 41.7 کلومیٹر فی لیٹر بنتی ہے۔
اس میں الیکٹرک موڈ اور پیٹرول موڈ دونوں کا امتزاج ہے، جس کی بدولت مجموعی رینج کافی زیادہ ہوتی ہے اور لمبے سفر کے لیے انتہائی موزوں ثابت ہوتی ہے۔سفر