2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا فائل فوٹو 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا

سال 2025 کا پہلا سورج گرہن آج ہو گا جو دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں سورج گرہن نہیں دیکھا جا سکےگا، جزوی گرہن یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا۔ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 51 منٹ پر ہو گا، جزوی سورج گرہن 3 بج کر 47 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا اور شام 5 بج کر 44 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔ اس سال کا دوسرا سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا۔

install suchtv android app on google app store