گوگل پر کروڑوں یورو جرمانہ عائد

گوگل فائل فوٹو گوگل

فرانسیسی ریگولیٹرز نے امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی الفابیٹ کے سرچ انجن ’گوگل‘ پر کروڑوں یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے مسابقتی کمیشن کے مطابق ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) سمیت دیگر خبر رساں تنظیموں اور میڈیا اداروں کا مواد بغیر اجازت استعمال کرنے پر گوگل کی مصنوعی ذہانت سروس ’جیمنائی‘ پر خدشات ظاہر کئے ہیں۔

فرانسیسی ریگولیٹرز نے ان خدشات کے پیش نظر گوگل پر 250 ملین یورو (272 ملین ڈالرز) کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی ریگولیٹرز کا کہنا ہے کہ گوگل کی اے آئی سروس ’جیمنائی‘ نے ای یو اِملاکِ دانش (EU Intellectual Property) کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا کمپنیوں کو مطلع اور 2022 میں کئے گئے معاہدے کے مطابق ادائیگی کئے بغیر ان کا مواد دوبارہ استعمال کیا ہے۔

فرانسیسی ریگولیٹرز نے گوگل کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل تصفیہ کے مطابق کارروائی مکمل ہونے تک قانونی چارہ جوئی میں حصہ نہ لے اور مستقبل میں ایسی غلطیوں کے تدارک کے لیے موئثر اقدامات کئے جائیں۔

واضح رہے کہ یہ جرمانہ فرانس میں آن لائن مواد پر کاپی رائٹ کے تنازعہ سے منسلک ہے جس میں ملک کی کچھ بڑی خبر رساں تنظیموں بشمول ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کی شکایات کی وجہ سے شروع کیا گیا ہے۔

تاہم اس حوالے سے فرانس میں گوگل کے دفتر کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store