گزشتہ برس ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے انسٹالیشن سے قبل پلے پروٹیکٹ کے نامعلوم اینڈرائیڈ ایپس کو اسکین کرنے کے متعلق اعلان کیا تھا۔ لیکن اب گوگل پلے پروٹیکٹ میں صارفین کو مالی دھوکا دہی سے تحفظ میں اضافے کے لیے اقدام کر رہا ہے۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد پلے پروٹیکٹ ویب براؤزر، میسجنگ ایپس یا فائل مینیجران تمام ایپس کو جائزہ لینے کے بعد خودبخود بلاک کر دے گا جو حساس معاملات میں صارف کی اجازت چاہیں گی (جن کو استعمال کرتے ہوئے عموماً مالی دھوکا دہی کی جاتی ہے)۔
گوگل کی جانب سے یہ اقدام خاص طور پر مالی دھوکا دہی کرنے والی ایپس جو ایس ایم ایس موصول ہونے، ایس ایم ایس پڑھنے، نوٹیفیکیشن بھیجنے اور اجازت حاصل کرنے کی درخواست کرتی ہیں کے معاملات کو دیکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ جعل ساز ایپس کی جانب سے بھیجے جانے والے ون ٹائم ایس ایم ایس یا نوٹی فیکیشن پر مبنی پاسورڈز میں گھس کر اسکرین کونٹینٹ کی جاسوسی کر سکتے ہیں۔
گوگل پلے سروس کے ذریعے اس فیچر کا آزمائشی ورژن آئندہ ہفتوں میں سنگاپور کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے شروع کیا جا رہا ہے۔ ایپ کو پلے پروٹیکٹ کے ذریعے بلاک کرنے کے بعد گوگل کی جانب سے ایک وضاحت جاری کی جائے گی جس میں بتایا جائے گا کہ یہ ایپ حساس ڈیٹا تک رسائی کی اجازت مانگ سکتی ہے جس سے شناخت کے چوری ہونے یا مالی دھوکا دہی کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔