واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کر دی

واٹس ایپ پر نامعلوم کالز کو ’سائلنس‘ کرنے کا فیچر متعارف فائل فوٹو واٹس ایپ پر نامعلوم کالز کو ’سائلنس‘ کرنے کا فیچر متعارف

میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے صارفین میں زیادہ سے زیادہ مقبول ہونے کی خاص وجہ اس ایپ کی حفاظتی خصوصیات ہیں جس کیلئے واٹس ایپ انتظامیہ آئے روز نت نئے پرائیویسی فیچر پرکام کرتی بھی نظر آتی ہے۔

واٹس ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب نامعلوم کال کرنے والوں کو ’Silence ‘ کرسکتے ہیں۔

ایکس پر واٹس ایپ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو اس تازہ ترین اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا ہے، اس میں صارفین کو نامعلوم کالز سے پیچھا چھڑانے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے۔

واٹس ایپ کے اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے آپ سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک اور وہاں کالز کے آپشن میں جاکر Silence Unknown Callers کو ان ایبل کرینگے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد جب بھی کسی نامعلوم نمبر سے آپ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر کال کی جائے گی تو رنگ ٹون سنائی نہیں دے گی۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر صارفین کیلئے خاصا سود مند ثابت ہوگاکیونکہ اس فیچر سے صارفین کو بار بار نامعلوم افراد کی واٹس ایپ کالز کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store