الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری چارج کرنے والی سٹرک تیار

الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری چارج کرنے والی سٹرک تیار فائل فوٹو الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری چارج کرنے والی سٹرک تیار

سڑک میں لگے چارجز الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ سے الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریز چارج کریں گے۔

گاڑیوں کی وائرلیس چارجنگ کے لیے موبائل فون وائرلیس چارجنگ جیسی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

امریکا میں ایسی سڑک تیار کی گئی ہے، جس پر سفر کے دوران الیکٹرک کاریں خود بخود چارج ہوجایا کریں گی۔

ڈیٹرائٹ کی اس سڑک کا چوتھائی میل ایسا ہے، جس کے نیچے چارجر لگے ہیں۔

یہ چارجر الیکٹرو میگنیٹک فیلڈ کے ذریعے توانائی الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کو منتقل کریں گے۔

یہ ویسی ہی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی ہے، جیسے موبائل فون وائرلیس چارجنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store