انسٹاگرام میں ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

انسٹاگرام فائل فوٹو انسٹاگرام

انسٹاگرام میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے صارفین دیگر افراد کی پروفائلز اسٹوری کے طور پر شیئر کر سکیں گے۔

ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کے ایک صارف نے اس نئے فیچر کی نشاندہی کی۔ اس صارف نے ایک ایکس پوسٹ میں بتایا کہ جن پروفائلز کو اسٹوریز کے طور پر شیئر کیا جائے گا، وہ انسٹاگرام صارف کی پہلی 3 پوسٹس میں ڈسپلے ہوں گی۔

یہ فیچر اس وقت انسٹاگرام میں موجود ایڈ یور اسٹوری نامی فیچر کی طرح کام کرے گا اور صارفین اسٹوری میں شیئر کی جانے والی پروفائل کو فالو بھی کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر سے لوگ دوستوں کے ساتھ پسندیدہ کریٹیرز کی پروفائلز شیئر کرکے بتاسکیں گے کہ وہ کس طرح کا مواد میٹا کی زیرملکیت ایپ میں شیئر کرتے ہیں۔

ایکس صارف نے یہ بھی بتایا کہ اب لوگ انسٹاگرام پر ایک ویو پروفائل بٹن بھی دیکھ سکیں گے جس پر کلک کرکے وہ پروفائل کو شیئر کر سکیں گے۔

ابھی اس فیچر کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر امکان یہی ہے کہ فوٹوز اور ویڈیوز کی طرح شیئر کی جانے والی پروفائلز بھی 24 گھنٹوں بعد خودکار طور پر غائب ہوجائیں گی۔

ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک صارفین کو متعارف کرایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران انسٹاگرام نے متعدد نئے فیچرز کو فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاہے۔

مثال کے طور پر ریلز ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیکرز کی تیاری اور دیگر کو متعارف کرایا ہے۔

install suchtv android app on google app store