انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی فائل فوٹو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر اعلان لگاتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ 15 فروری کو ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔ کرکٹر کے مطابق انہوں نے بچے کا نام ’اکے‘ رکھا ہے اور یہ ان کی پہلی بیٹی وامیکا کے چھوٹے بھائی کی گھر میں آمد ہے۔

ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے اور انہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

install suchtv android app on google app store