رواں سال گوگل پر ٹیکنالوجی سے متعلق سرچنگ میں چیٹ جی پی ٹی کے بعد دوسرا مقبول ترین لفظ ویڈیو اسٹریمنگ و تفریحی پلیٹ فارم ’’تماشا ایپ‘‘ رہا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال گوگل پر مختلف الفاظ مختلف کیٹگریز میں سرچنگ کے طور پر سامنے آئے جن سے ان الفاظ کی مقبولیت سامنے آئی۔ گوگل سرچ انجن پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں چیٹ جی پی ٹی کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اسی طرح ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی پاکستانی صارفین نے چیٹ جی پی ٹی کے بعد تماشا ایپ کو سب سے زیادہ سرچ کیا۔
گوگل سرچنگ کا یہ رجحان پاکستانی صارفین میں اس ایپ کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر دستیاب اس لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم تماشا ایپ پر فلمیں، ڈرامے، براہ راست کھیل، خبریں اور تفریحی ٹی وی چینل سمیت دیگر اقسام کا مواد موجود ہے۔
جاز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر اعجاز نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے، تماشا ایپ تفریح، کھیل اور خبریں فراہم کرنے والا ایک ایسا مکمل پلیٹ فارم بن چکا ہے جو پاکستان میں ہمارے صارفین کی ترجیحات پر پورااترتا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2023ء میں کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے دوران تماشا کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 21.6 ملین تک پہنچ گئی جو ڈیجیٹل ناظرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ تماشا ایپ، گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر پاکستان کی نمبر ون ایپ کے طور پر سامنے آئی ہے۔