’ریڈمی‘ کا رواں سال کا سستا ترین فون متعارف

’ریڈمی‘ کا رواں سال کا سستا ترین فون متعارف فائل فوٹو ’ریڈمی‘ کا رواں سال کا سستا ترین فون متعارف

سمارٹ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے برانڈ ’ریڈمی‘ کا رواں سال کا ایک اور سستا ترین فون صارفین کیلئے پیش کردیا جس کو مہنگائی کے اس دور میں بہترین فیچرز فون قرار دیا جا رہا ہے۔

شیاؤمی‘کمپنی نے ’ریڈمی 13 سی‘ کو 6.74 انچ کی بڑی سکرین جبکہ 4، 6 اور 8 جی بی ریم کیساتھ پیش کیا ہے، اس فون کو 128 اور 256 جی بی میموری کے ماڈیولز کیساتھ مختلف رنگوں میں صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے۔

’ریڈمی 13 سی‘کے بیک پر 3 کیمرے جبکہ ایک اپگریڈ سیلفی کیمرے کیساتھ پیش کیا گیا ہے، ریڈی فون کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے، بیک کے تینوں کیمروں میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جبکہ باقی دونوں کیمرے ترتیب وار دو دو میگا پکسل کے ہیں۔

فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک ہیلیو کی چپ اور اوکٹاکور کے سی پی یو میں صارفین کیلئے متعارف کرایا گیا ہے، اس فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جبکہ 18 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے جبکہ اس فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی اس ریڈمی فون کا حصہ ہیں۔

ریڈمی 13 سی کے اس فون کو تین کیمروں اور طاقتور بیٹری کے ہمراہ متعارف کرائے گئے ’ریڈمی 13 سی‘ کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

’ریڈمی 13 سی‘ کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت پاکستان میں صرف 38 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کرتے وقت اسکی قیمت مزید کم کر دی جائے گی۔

’ریڈمی 13 سی‘ کے مذکورہ فون کو مہنگائی کے حالیہ دور میں سب سے سستا اور معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے جبکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store