فون پرآواز بدل کرفراڈ کرنے والوں سے بچنے کا حل نکل آیا

فرڈ کال سے کیسے بچھے فائل فوٹو فرڈ کال سے کیسے بچھے

ٹیکنالوجی کی دنیا میں جہاں آئے روز تیز رفتار تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں، وہیں لوگوں کو اس بات سے بھی خبردار کیا جا رہا ہے کہ ہر چیز اور ہر شخص پر بھروسہ نہ کیا جائے۔

سائبرسکیورٹی پر عبور رکھنے والے ماہرین نے یہ انتباہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے نوجوان اور بزرگ شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں کی ہے۔

بڑے پیمانے پر کیے جانے والے یہ مالی فراڈ مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے کسی شخص کی ہو بہو نقل کر کے انجام دیے جا رہے ہیں اور اس دوران کہیں کوئی ثبوت بھی نہیں چھوڑا جاتا جس کے باعث اس واقعے کی تفتیش بھی مشکل ہوتی ہے، لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کی تو بات ہی چھوڑ دیں۔

یہ فراڈ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ اب لوگوں کو مشورہ دیا جا رہا ہے وہ کسی بھی نامعلوم نمبر یا اجنبی کی جانب سے آنے والی کال کو ہرگز نہ سنیں۔

’اس نئی دنیا میں آپ ہر شخص یا ہر چیز پر بھروسہ نہیں کر سکتے‘

ایسی ہی دھوکہ دہی کا ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص سے فون کال پر مالی فراڈ کیا گیا۔

فراڈ کا شکار ہونے والے شخص کو ایک نامعلوم آدمی کی جانب سے فون کر کے بتایا گیا کہ اس کے نوجوان بیٹے نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے اور اب اس کو اس معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے 50 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے اور اس کی تصدیق کے لیے اس شخص نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کے بیٹے کی آواز کی نقل تیار کی اور انھیں سنائی۔

یہ بات سننے ہی اس شخص نے فوراً 50 ہزار روپے منتقل کر دیے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ ان کا بیٹا بالکل ٹھیک ہے اور یہ جعلی کال تھی۔

سائبر سکیورٹی کے شعبے کے ماہرین کا خیال ہے کہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سوچ میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔

یہ کیس فراڈ کے ان کیسز سے ملتا جلتا ہے جس میں دھوکہ باز کسی شخص کی ہو بہو نقل کر کے اپنے دوست کو فون کرکے بتاتا ہے کہ وہ کسی نامعلوم ملک میں پھنسا ہوا ہے اور اسے فوری طور پر رقم کی ضرورت ہے۔

اس نئی دنیا میں آپ ہر ایک شخص یا چیز پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ آپ کو خود کو ایسے شخص میں ڈھالنا ہوگا جو ہر چیز پر شک کرتا ہے اور کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتا۔‘

سیکیور آئی ٹی کنسلٹینسی سروسز کے سائبر سکیورٹی کے ماہر کہتے ہیں، ’ایسا میرے ایک دوست کے ساتھ ہوا جسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے دوست کی آواز میں ایک پیغام موصول ہوا جس میں فوری مدد کی درخواست کی گئی تھی۔ اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ اس کا سارا سامان گم ہوگیا ہے اور اسے فوری طور پررقم کی ضرورت ہے۔‘

جب انڈیا میں موجود اس دوست نے فون کرکے اپنے دوست کی خیریت جاننا چاہی تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ان کا دوست بالکل ٹھیک ہے۔
پھرانھوں نے اپنے دوست کو بتایا کہ کس طرح ان کو سوشل میڈیا اکاونٹ پر جو پیغام ملا تھا وہ ان کی آواز میں تھا۔ وہ مسیج سن کر ان کا دوست بھی دنگ رہ گیا کیونکہ وہ ہو بہو اس کی اپنی آواز تھی۔‘

اس طرح کے فراڈ کا نشانہ صرف کم پڑھے لکھے لوگ نہیں بن رہے بلکہ اچھے خاصے پڑھے لکھے لوگ بھی اس جھانسے میں آ رہے ہیں۔

’کچھ دن پہلے مجھے ایک کال آئی کہا کہ وہ ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بات کر رہے ہیں انھوں نے مجھ سے کہا اگر میں انھیں اپنی شناخت کی تصدیق سے متعلق معلومات نہیں فراہم کروں گا تو شام تک میرے نام پر موجود تمام نمبر بند کر دیے جائیں گے، لہذا تفصیلات بتا کرآگے بڑھنے کے لیے ایک نمبر دبائیں۔۔۔ تو اس طرح کسی کو بھی بے وقوف بنایا جا سکتا ہے۔‘

سائبر سکیورٹی کے ماہر نے مزید کہا، ’میں سمجھ گیا تھا کہ یہ مشکوک معاملہ ہے جس میں وہ آپ کی شناخت سے متعلق معلومات لیتے ہیں اور پھر دھوکہ دہی کرتے ہیں۔‘

ان کے مطابق ’میں نے اس نمبر کو نمبروں کی شناخت کرنے والی ایک ایپ پر چیک کیا جس سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ نمبر مدھیہ پردیش کا ہے۔ پھر میں نے وہ بلاک کر دیا اور ساتھ ہی اسے ایپ پر فراڈ کے نام سے اندراج کر دیا تاکہ اگر کسی اور کو اس نمبر سے کال آئے تو وہ جان سکے کہ یہ ایک فراڈ کال ہے۔‘

 

install suchtv android app on google app store