سیارہ مشتری کے حجم جتنے دو “سیارے” خلا میں آزاد گھومتے دیرافت ہوئے ہیں جو کسی بھی ستارے یعنی شمسی نظام سے منسلک نہیں۔دریافت کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیارے جوڑی میں حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔ ماہرین فلکیات فی الحال ان کی وضاحت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز دریافت دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ نے کی ہے۔ دریافت کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سیارے جوڑی میں حرکت کرتے نظر آتے ہیں۔ ماہرین فلکیات فی الحال ان کی وضاحت کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے ان سیاروں کا مشہور Orion نیبولا کے نئے تفصیلی سروے میں مشاہدہ کیا جہاں ان جیسے تقریباً 40 جوڑے سیارے موجود ہیں۔
سائنسدانوں نے ان سیاروں کو مختصراً “JuMBOs” کا عرفی نام دیا ہے۔ تاہم یہ بغیر کسی شمسی نظام کے خلا میں کیسے گھوم رہے ہیں، اس کے بارے میں ناسا کے ماہرین فلکیات نے دو امکانات کا ذکر کیا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ایک امکان یہ ہے کہ یہ سیارے نیبولا کے ان خطوں سے نکلے ہیں جہاں مواد (materials) کی کثافت پوری طرح سے ستارے بنانے کے لیے ناکافی تھی جس کی بنا پر یہ اس مقام سے خارج ہوگئے۔
دوسرا امکان یہ ہے کہ وہ ستاروں کے گرد وجود میں آئے اور پھر مختلف تعاملات کے ذریعے خلا میں خارج ہوگئے۔
ناسا کے پروفیسر مارک میک کیوگرین نے کہا کہ مذکورہ بالا دونوں امکانات میں سے فی الحال اول الذکر مفروضے کو اپنایا گیا ہے۔