بجلی کی بندش سے مشن کنٹرول اوربین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے درمیان رابطہ منقطع

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن فائل فوٹو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن

بجلی کی بندش سے ناسا بھی متاثر، مشن کنٹرول اوربین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے درمیان مختصر وقت کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ رابطہ منقطع ہونے سے کھلبلی مچ گئی۔

ہیوسٹن کے جانسن اسپیس سینٹر کی عمارت میں اپ گریڈیشن کا کام جاری تھا کہ بجلی بند ہوگئی، جس کے بعد مشن کنٹرول اسپیش اسٹیشن کو کمانڈ نہیں بھیج سکا اورمدارمیں موجود سات خلا بازوں سے رابطہ ختم ہوگیا۔

خلائی اسٹیشن کے پروگرام مینیجرجوئل مونٹیلبانو نے کہا کہ رابطہ بند ہونے سے خلانوردوں اور اسٹیشن کو کوئی خطرہ نہیں تھا، جبکہ بیک اپ کنٹرول سسٹم نے 90 منٹ کے اندر اندر معاملہ سنبھال لیا۔

عملے کو بجلی بند ہونے کے بعد 20 منٹ کے اندر روسی کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے مسئلہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store