ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کو ہرجانے کے مقدمے کی دھمکی دیدی

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک فائل فوٹو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے سوشل میڈیا ایپ تھریڈز کی لاؤنچ سے کچھ گھنٹے قبل میٹا پر ہرجانے کا مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

ایلون مسک کے وکیل کی جانب سے میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کے نام خط آن لائن نیوز آؤٹ لیٹ پر شائع کیا گیا۔ خط میں میٹا پرٹوئٹرکے سابق ملازمین کو نوکری دے کر تجارتی رازوں اور انتہائی خفیہ معلومات تک رسائی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کی ایپ ’تھریڈز‘ لاؤنچ ہونے کے بعد پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے ’کاپی پیسٹ‘ قرار دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store