انفینکس اسمارٹ 7 سیریز میں کیا نئی خصوصیات رکھی گئی ہیں، قیمت کیا ہو گی؟

انفینکس اسمارٹ 7 سیریز فائل فوٹو انفینکس اسمارٹ 7 سیریز

انفینکس نے انتہائی کم قیمت والے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور اسمارٹ سیریز 7 کے دونوں فونز کو پاکستان کی موبائل مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔ انفینکس اسمارٹ 7اپنی بہترین خصوصیات اور قیمت کے ساتھ موبائل صارفین کو تفریحی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیاہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انفینکس اسمارٹ 7 سیریز کے دونوں فونز میں طاقتور بیٹری دی گئی ہے اور محض 5 فیصد بیٹری چارجنگ ہونے کے بعد دو گھنٹے تک فون کالز پر بات کی جا سکے گی۔

کمپنی نے اسمارٹ 7 اور اسمارٹ 7 ایچ ڈی کے فونز کو 6۔6 انچ کی اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر 13 میگا پکسل کے دو دو کیمرے دیے گئے ہیں اور کیمروں میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں اور ان کے سینسرز کو بھی بہتر بنادیا گیا ہے۔

انفینکس اسمارٹ 7 اور اسمارٹ 7 ایچ ڈی میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں فنگرپرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اسمارٹ ایچ ڈی کی فوٹوگیلری کو زیادہ اسٹوریج کا حامل بنایا گیا ہے۔

فونز کو 4 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے اور تمام ماڈیولز کی رقم مختلف رکھی گئی ہے۔

اسمارٹ 7 ایچ ڈی کو جہاں 4 جی بی ریم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، وہیں اس میں 3 جی بی اسمارٹ ریم بھی دی گئی ہے اور اس میں کارڈ کے ذریعے میموری کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فونز کی باڈی کو اینٹی بیکٹیریل بنایا گیا ہے جب کہ اس میں سیکیورٹی فیچرز کو بھی بہتر بناکر اس میں ہیلتھ اپڈیٹس فیچرز کو بھی نمایاں کردیا گیا ہے۔

فونز کی قیمت ماڈیولز کے حساب سے الگ الگ رکھی گئی ہے اور اس کے سب سے کم میموری والے ماڈیول کی قیمت 27 ہزار روپے تک ہے جب کہ فون کی زیادہ سے زیادہ قیمت 31 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store