ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا فائل فوٹو ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا

ٹک ٹاک نے ویڈیوز پوسٹ کیے بغیر بھی صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدنی کا حصول ممکن بنا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے ویڈیو شیئرنگ ایپ کی جانب سے 'ایفیکٹ کریٹیر ریوارڈز' فنڈ متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فنڈ کے ذریعے صارفین اپنے تیار کردہ وائرل فلٹرز اور اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) ایفیکٹس کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔

اس فنڈ کے لیے کمپنی نے 60 لاکھ ڈالرز مختص کیے ہیں اور اس کے ذریعے ان صارفین کو کمانے کا موقع ملے گا جن کے تیار کردہ فلٹرز یا ایفیکٹس کو دیگر افراد استعمال کرتے ہیں۔

پروگرام کے مطابق ہر ایسا ایفیکٹ جسے 3 ماہ کے دوران 5 لاکھ ویڈیوز میں استعمال کیا جائے گا، اسے بنانے والے کو 700 ڈالرز دیے جائیں گے۔

5 لاکھ کے بعد ہر اضافی ایک لاکھ ویڈیوز میں اس ایفیکٹ استعمال کیے جانے پر کریٹیر کو اضافی 140 ڈالرز دیے جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق آغاز میں یہ نیا فنڈ امریکا، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین اور برطانیہ کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی نے بتایا کہ جب 2022 میں ایفیکٹ ہاؤس بیٹا (beta) متعارف کرایا گیا تو ہمارا مقصد ڈیزائنرز، ڈویلپرز اور تخلیق کاروں کو ایفیکٹس کی تیاری کے لیے ٹولز فراہم کرنا تھا۔

ٹک ٹاک نے بتایا کہ یہ نیا فنڈ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے اور صارفین کو اپنے کام پر انعام حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

 

install suchtv android app on google app store