جی میل پر’بلیو ٹک‘ کا آغاز

 جی میل پر بلیو ٹک کا آغاز فائل فوٹو جی میل پر بلیو ٹک کا آغاز

جعلی سازی کو روکنے کے لیے گوگل کے جی میل اور دیگر پلیٹ فارمز پر 'بلیو ٹک' کا آغاز کیا گیا۔ ی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر صارفین اوراداروں کو مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کردیا۔

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ویب سائٹ گوگل نے جی میل اکاؤنٹس سمیت گوگل کے دیگر برانڈز پر صارفین اوراداروں کو مفت بلیو ٹک دینے کا آغاز کردیا۔

کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جعلی سازی کو روکنے کے لیے گوگل کے جی میل اور گوگل ورک پلیس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر تین مئی سے ’بلیو ٹک‘ دینے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت دنیا بھر کے جی میل صارفین سمیت گوگل کے دیگر برانڈز کے صارفین کو تصدیق کے بعد مفت بلیو ٹک فراہم کردیا جائے گا۔

بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی آزمائش 2021 میں کی گئی تھی اور کمپنی نے اس فیچراورپروگرام کو ’برانڈ انڈیکیٹرزفارمیسیج ویری فکیشن‘ (Brand Indicators for Message Identification) (بی آئی ایم آئی) کا نام دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store