ٹوئٹر نے پیڈ سبسکرپشن کا حصہ نہ بننے پر نیویارک ٹائمز کا بلیو ٹک ختم کردیا

ٹوئٹر نے پیڈ سبسکرپشن کا حصہ نہ بننے پر نیویارک ٹائمز کا بلیو ٹک ختم کردیا فائل فوٹو ٹوئٹر نے پیڈ سبسکرپشن کا حصہ نہ بننے پر نیویارک ٹائمز کا بلیو ٹک ختم کردیا

سماجی رابطوں کی کمپنی ٹوئٹر نے پیڈ سبسکرپشن کا حصہ نہ بننے پر معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا بلیو ٹِک ختم کر دیا۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد اس ویب سائٹ نے صارفین کیلئے نئی پالیسی بنائی، جس کے تحت صارفین اب پیسے دیکر بلیو ٹک حاصل کرسکیں گے اور جو اس کی فیس نہیں دے گا اس کا یہ ویریفکیشن بیج ختم کردیا جائے گا۔

بلیو ٹک کیلئے پیسے نہ دینے پر وائٹ ہاؤس اور معروف امریکی باسکٹ بال پلیئر لیبرون جیمز کے بعد اب ٹوئٹر نے نیو یارک ٹائمز کے اکاؤنٹ کا بلیو ٹک بیج بھی ختم کردیا ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر نے بلیو ٹک والے تمام صارفین کو 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی اور کہا تھا کہ اس کے بعد فیس نہ دینے والے اکاؤںٹس کے بلیو ٹک ختم کر دیئے جائیں گے۔

ویب سائٹ نے صارفین کو یہ آپشن بھی دیا کہ اگر وہ اپنا بلیو ٹک خود ختم کرنا چاہتے ہیں تو کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک نے اپنی ٹویٹ میں نیو یارک ٹائمز کے بلیو ٹک ختم ہونے پر انہیں مزید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے آرٹیکل کو پروپیگینڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مواد اسہال کی بیماری بیماری جیسا ہے، جسے بالکل بھی پڑھا نہیں جاتا۔

install suchtv android app on google app store