سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔
ایلون مسک کے مطابق ٹوئٹر صارفین اب اپنے اکاؤنٹ سے پیسے کماسکیں گے۔
ایلون مسک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب ویریفائیڈ اکاؤنٹس رکھنے والے ٹوئٹر صارفین اشتہارات سے آمدنی حاصل کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو ویریفائی کرنے کیلئے 8 ڈالر ماہانی فیس لاگو کی تھی۔
Starting today, Twitter will share ad revenue with creators for ads that appear in their reply threads
— Elon Musk (@elonmusk) February 3, 2023

