آئی فون صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

آئی فون فائل فوٹو آئی فون

آئی فون صارفین کے لیے میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اسٹیکر بنانے، ایڈیٹنگ اور شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق، صارفین اب اپنی چیٹس کو مزیدار بنانے کے لیے فوری طور پر تصویر کو اسٹیکر میں تبدیل کر سکیں گے، یا موقع پر میم بھیج سکیں گے۔

واٹس ایپ نے 2018 میں اسٹیکر فیچر سب سے پہلے متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر، کمپنی نے اپنا اسٹیکر پیک متعارف کرایا، بعد میں تھرڈ پارٹی اسٹیکر پیک اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی۔

تاہم اب تک صارفین کو اپنے اسٹیکرز بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپس کا سہارا لینا پڑتا تھا اور اب میسجنگ پلیٹ فارم ان ایپس پر انحصار ختم کرتے ہوئے براہ راست ایپ میں یہ سہولت دینے جارہا ہے۔

واٹس ایپ ذرائع کے مطابق فی الحال یہ فیچر iOS صارفین کے لیے متعارف ہوگا، تاہم اس بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہ آیا یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا یا نہیں۔

واٹس ایپ نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس حوالے سے وضاحت دی کہ صارفین اب اسٹیکرز کو گیلری سے اٹھا کر شیئر کرنے کے بجائے ایپ کے اندر ہی بنا سکیں گے، اور یہ کہ اس اضافہ سے ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سیکیورٹی کو فائدہ پہنچے گا۔

install suchtv android app on google app store