سام سنگ کی جانب سے سستا ترین فون پیش کیے جانے کا امکان

سام سنگ کی جانب سے سستا ترین فون پیش کیے جانے کا امکان فائل فوٹو سام سنگ کی جانب سے سستا ترین فون پیش کیے جانے کا امکان

اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کا سال 2023 میں شاندار خصوصیات کے ساتھ سستا ترین فون متعارف کرانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی جلد ہی ’ایف 04‘ نامی سستا ترین فون متعارف کرائے گی، گلیکسی ’ایف 04‘ حالیہ چند سال میں کمپنی کی جانب سے پیش کیا جانے والا سستا ترین فون ہوگا جس میں کمپنی 8 جی بی ریم دے گی۔

گلیکسی ’ایف 04‘ کو 5۔6 انچ کی ایمولیڈ اسکرین اور جدید ٹچ اور کلرز ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس کے بیک پر بھی دو کیمرے دیے جائیں گے۔ فون کے بیک پر 16 اور 2 میگا پکسل کیمرے ہوں گے تاہم ان میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس سینسر استعمال کیے جائیں گے۔

اسی طرح گلیکسی ’ایف 04‘ کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس میں اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ کمپنی اپنے سافٹ ویئرز بھی استعمال کرے گی۔

گلیکسی ’ایف 04‘ میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی جائے گی اور اس کے ساتھ 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیے جانے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر فون میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر سام سنگ مذکورہ فون کو صرف بھارت میں پیش کرے گی جس کے بعد ترتیب وار اسے پاکستان سمیت خطے کے دوسرے ممالک میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلیکسی ’ایف 04‘ کو پاکستان میں دوسرے نام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے تاہم اس کی قیمت 23 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store