واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کر دیا

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

حالیہ دنوں میں میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اور فیچر پیش کردیا گیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہوگا۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیچے 'فوٹو' اور 'ویڈیو' کا آپشن ہوگا جس کے تحت آسانی سے تصاویر اور ویڈیوز میں صارف سوئچ کرسکیں گے۔

اس فیچر تک رسائی فی الحال کچھ صارفین کے لیے نہیں ہوگی تاہم آئندہ کچھ عرصے تک اسے تمام افراد استعمال کرسکیں گے۔

install suchtv android app on google app store