امریکا کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی یہ برطرفیاں ایمازون کے الیکسا جیسے آلات، ریٹیل اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں کی جائیں گی یہ ایمازون کی جانب سے ملازمتوں میں سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 10 ہزار ملازمتوں کے خاتمے کا مطلب ہے ایمازون کے 3 فیصد کارپوریٹ ملازمین اور ایک فیصد سے کم عالمی ورک فورس کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی ذرائع نے روئٹرز کو بتایا کہ درست تعداد مختلف ہو سکتی ہے کیونکہ ایمیزون کے اندر کاروبار اپنی ترجیحات کا جائزہ لیتے ہیں۔
دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہے کرسمس سے پہلے کا وقت ایمازون کے لیے انتہائی منافع بخش ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس کمی کی وجہ ایمیزون اور دیگر کمپنیوں کو درپیش غیر یقینی معاشی ماحول کو قرار دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرسمس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر نوکریوں کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی معیشت کی سست رفتاری کی وجہ سے کامیاب کاروباری ادارے بھی دباؤ کا شکار ہیں۔