میٹا کا11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کرنے کا فیصلہ

میٹا کا11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو میٹا کا11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کرنے کا فیصلہ

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے 9 نومبر کو ایک خط میں بتایا کہ کمپنی کے 13 فیصد عملے یا 11 ہزار سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں بتایا کہ 'آج میں میٹا کی تاریخ میں کی جانے والی سب سے مشکل تبدیلی کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کا حجم 13 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین کو فارغ کیے جانے کی رپورٹ کے بعد میٹا کے حصص کی قدر میں 4 فیصد کمی آئی۔

یہ میٹا کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہے جب اتنے زیادہ ملازمین کو کمپنی سے فارغ کیا جارہا ہے۔

مارک زکربرگ نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک لمحہ ہے مگر اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا، جو لوگ ہمیں چھوڑ کر جارہے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جن ملازمین کو نکالا جارہا ہے انہیں 16 ہفتوں کی تنخواہ دی جائے گی جبکہ 6 ماہ تک ہیلتھ انشورنس کے اخراجات بھی کمپنی ادا کرے گی۔

میٹا کی مارکیٹ ویلیو ایک سال پہلے ایک ہزار ارب ڈالرز سے زیادہ تھی جو اب گھٹ کر 270 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store