صارفین اور معاشرے کے لیے ایپل اور گوگل اچھے نہیں، بانی پروٹون میل

 ایپل اور گوگل فائل فوٹو ایپل اور گوگل

انٹرنیٹ کمپنی پروٹون چیف اینڈی یین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایپل اور گوگل کا کاروباری سانچہ صارفین اور معاشرے کے لیے اچھا نہیں ہے۔

پروٹون میل نامی اِنکریپٹڈ ای میل اور پروٹون وی پی این چلانے والی کمپنی پروٹون میل کے سی ای او اینڈی یین کا کہنا تھا کہ ٹِم برنرس-لی کے یہ ویب بنانے کی وجہ ’نگران سرمایہ دارنہ نظام‘ کا کاروباری سانچہ نہیں تھا۔

برنرس-لی ستمبر 2011 سے مشاورتی بورڈ میں بیٹھتے آ رہے ہیں۔
’نگران سرمایہ دارانہ نظام‘ سے مراد بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کیا جانا ہے تاکہ وہ اپنے صارفین پر مبنی پروفائلوں کو بنا سکیں اور تیسری فریق کمپنیوں کو بہتر اشتہاراتی معلومات فراہم کر سکیں۔

گوگل اور فیس بک کافی عرصے سے صارفین کی پرائیویسی کی قیمت پر ٹارگٹڈ اشتہارات سے منافع کما رہے ہیں جبکہ ایپل اپنا سرچ ایڈ کا اشتہاراتی کاروبار کھڑا کر رہا ہے۔

پروٹون نے حال ہی میں اپنی ایپ اِیکو سسٹم میں دو نئی ایپلی کیشن پروٹون ڈرائیو اور پروٹون کلینڈر کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایپس صارفین کو اِنکریپٹڈ سروسز پیش کرتی ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایپل اور گوگل کی جانب سے پیسوں کے عوض دی جانے والی خدمات سے زیادہ خفیہ ہے۔

install suchtv android app on google app store