‫جانور اپنے زخم کیوں چاٹتے ہیں؟ ماہرین کی تحقیق

جانور فائل فوٹو جانور

جانور اپنے چوٹ لگنے کے نتیجے میں اپنے زخموں کو چاٹتے ہیں. جانوروں میں زخم چاٹنے کا عمل قدرتی طور پر ان میں پایا جاتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بہت ممکن ہے کہ چاٹنے سے ان جانوروں میں جلن اور درد کم ہوتا ہو اور زخموں کو تیزی سے مندمل ہونے میں بھی مدد ملتی ہو تاہم کتوں اور دوسرے پالتو جانوروں میں یہ جبلت نقصان دہ بھی بن سکتی ہے خاص طور پر جب زخموں کے بہتر علاج دستیاب ہوں۔

 

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے سورج مکھی پھول سے نیا کاغذ بنا لیا

اسی طرح مینیسوٹا یونیورسٹی میں جانوروں کی ڈاکٹر اور اُن کے رویے کی ماہر کرسٹی فلن نے کہا کہ چونکہ جانوروں کے پاس ہماری طرح انگلیاں یا ادویات دستیاب نہیں ہیں اس لیے ’چاٹنا ‘ ان کے پاس شاید سب سے بہتر طریقہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاٹنے سے زخم سے گردوغبار، گندگی یا خراب جلد کے حصوں کو ہٹایا جا سکتا ہے جبکہ زخم کو کم تکلیف دہ بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جب درد محسوس ہوتا ہے تو متاثرہ جگہ کو سکون دینے کی کوشش کرنا ایک فطری رجحان ہے جسکے لیے جانور یہ مخصوص عمل اپناتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store