گوگل کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

گوگل ان پاکستان فائل فوٹو گوگل ان پاکستان

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گوگل پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے اور مختلف پروجیکٹس بشمول اساتذہ کے لیے ورکشاپس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کی ٹریننگ اور 1 پبلک گوگل ریفرنس اسکول کے قیام کے لیے تیار ہے۔

کپمنی کی ٹیم گوگل فار ایجوکیشن نے اپنے مقامی پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ حال ہی میں پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کرنے کے لیے وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں جو 50 اسمارٹ اسکول قائم کیے جائیں گے وہ 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں پریکٹس سیٹس اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے اے آئی کے ذریعے چلنے والا ڈیجیٹل ٹولز کا ایک مجموعہ شامل ہے۔

 

install suchtv android app on google app store