لیزنگ کمپنی واناراما نے ایپل کی آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری کردیا

 ایپل کی آئی کار فائل فوٹو ایپل کی آئی کار

کار لیزنگ کمپنی واناراما نے ایپل کی آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری کردیا۔ واناراما کے مطابق، اس کار میں ایک خودکار الکحل میٹر بھی نصب ہوگا جو ڈرائیور کے بیٹھتے ہی اس کے نشے میں ہونے یا نہ ہونے کا پتا چلائے گا۔

ایپل کی آئی کار کی جاری کردہ تھری ڈی تصاویر کے مطابق آئی کار کا ڈیزائن آئی فون سے مشابہت رکھتا ہے۔ دیکھنے میں ایسے معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون میں تھوڑی تبدیلی کر کے پہیے لگا دیے گئے ہوں۔

دروازوں کے ہینڈل، آئی فون کے بٹنوں جیسے رکھے گئے ہیں جبکہ کار کی سفید رنگ بالکل ویسی ہے جیسی 2010 میں آئی فون 4 کاتھا۔

ایپل آئی کار‘ کی ونڈ اسکرین ایک بڑی اسمارٹ فون اسکرین کی طرح ہوگی۔ جس پر سامنے کا منظر اور سفر سے متعلق دوسری معلومات بھی ایک ساتھ دیکھی جاسکیں گی۔

کار کی سیٹیں لچک دار لیکن مضبوط ہوں گی جنہیں گھمایا بھی جاسکے گا جبکہ ڈیش بورڈ بھی مکمل طور پرکسٹمائزیبل ہوگا۔ یعنی ڈرائیور اپنی سہولت کے حساب سے ڈیش بورڈ کو تبدیل کرسکے گا۔

واناراما کا دعوی ہے کہ یہ ڈیزائن بالکل درست اور حقائق پر مبنی ہے کیونکہ یہ اُن پیٹنٹس کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے جو ایپل کارپوریشن نے پچھلے چند سال کے دوران امریکی پیٹنٹ آفس سے حاصل کی ہیں۔

اندازہ ہے کہ یہ کار 2025 تک فروخت کےلیے پیش کردی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store