کیک کی جگہ ایپل آئی پیڈ اوون میں رکھ دیا، حیرت انگیز واقعہ

کیک کی جگہ ایپل آئی پیڈ اوون میں رکھ دیا،حیرت انگیز واقعہ فائل فوٹو کیک کی جگہ ایپل آئی پیڈ اوون میں رکھ دیا،حیرت انگیز واقعہ

کچن میں کسی غلطی کی وجہ سے کھانا برباد ہوتے تو آپ نے سنا ہوگا لیکن کیا یہ بھی سنا ہے کہ کسی خاتون نے کیک کی جگہ ایپل آئی پیڈ ہی کو مائیکرو اوون میں رکھ کر ’پکا‘ دیا ہو۔

ایسا ہی ایک حیرت انگیز واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون نے کچن میں کام کرتے وقت غلطی سے اپنا مہنگا آئی پیڈ ہی اٹھا کر اوون میں پکنے کے لیے رکھ دیا اور بڑا نقصان کر دیا۔

سوشل نیوز ایگریگیٹر ریڈٹ پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی ہے، جس میں صارف نے بتایا کہ ان کی والدہ نے غلطی سے آئی پیڈ اوون میں بیک کر دیا ہے۔ خاتون نے آئی پیڈ اس قدر بیک کیا کہ وہ دوبارہ ٹھیک ہونے کے قابل ہی نہیں رہا۔

اس وائرل پوسٹ پر دیگر صارفین نے دل چسپ تبصرے بھی کیے اور بعض نے اہم مشورے بھی دیے، ایک صارف نے لکھا ’ابھی تک آئی پیڈ کچا لگ رہا ہے، اوون میں مزید 20 منٹ تک پکائیں۔‘ ایک صارف نے لکھا ’مزے دار ایپل پائی۔‘‘

ایک اور صارف نے لکھا ’آپ کی والدہ خوش قسمت ہیں کہ بیٹری پھٹی نہیں یا کوئی اور ایسا واقعہ نہیں ہوا۔‘ ایک اور صارف نے لکھا ’امید ہے آپ کی والدہ ٹھیک ہیں، کوشش کریں کہ اوون کو صاف کریں اور سینیٹائز کریں تاکہ اوون میں کوئی کیمیکل نہ رہ جائے۔‘

install suchtv android app on google app store