یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

 یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ فائل فوٹو یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ

یوکرین میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک ہزار دوسو پچاس پاکستانیوں کے انخلا کی تصدیق کردی ہے۔

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے ٹوئٹراکاؤنٹ پر پاکستانی شہریوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

جس میں کہا گیا ہے کہ طلبہ،پاکستانی شہریوں اور سفارتی عملے کے خاندانوں سمیت ایک ہزار دو سو پچاس افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سفارتخانے کی جاری تفصیلات کے مطابق چھ افراد یوکرین ہنگری کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

انیس یوکرین رومینیا سرحد پر موجود ہیں چار افراد پولینڈ کی سرحد کی طرف گامزن ہیں۔

ادھر ترنوپل میں طلبہ کو رہائش اورٹرانسپورٹ فراہم کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store