پاک بنگلادیش سریز: قومی کرکٹ ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں، کونسا شاہین ہوا اِن؟ اہم خبر آگئی

لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان شیڈول ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج ہونے جارہا ہے فائل فوٹو لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان شیڈول ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج ہونے جارہا ہے

لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان شیڈول ٹی 20 سیریز کا تیسرا میچ آج ہونے جارہا ہے تاہم موسم نے بھی انگڑائی لے لی اور تیز بارس شروع ہوگئی جبکہ ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

تیسرے میچ کے لیے عماد وسیم اور افتخار احمد کی جگہ عماد بٹ اور خوشدل شاہ کو شامل کیے جانے کا امکان کا ہے ۔

ادھرپاکستان اوربنگلا دیش کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ سے قبل لاہور میں تیز بارش شروع ہو گئی، سیاہ بادل چھائے ہیں جس پر کیوریٹرز اورگراﺅنڈ اسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا، بارش کے باعث پاک بنگلا دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سریز: آج کا میچ کس کی نظر ہونے والا ہے؟ شائقینِ کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر

پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،پاکستان اوربنگلا دیش کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں پہنچ چکی ہیں ،پاک بنگلا دیش تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ڈیڑھ بجے ہونا ہے۔

install suchtv android app on google app store