پاک بنگلادیش سریز: آج کا میچ کس کی نظر ہونے والا ہے؟ شائقینِ کرکٹ کیلئے افسوسناک خبر

قذافی اسٹیڈیم لاہور فائل فوٹو قذافی اسٹیڈیم لاہور

پاکستان اور بنگلا دیش کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ سے قبل لاہور میں بونداباندی شروع ہو گئی جس پر کیوریٹرز اور گراﺅنڈ اسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا،بارش کے باعث پاک بنگلا دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی مہمان ٹیم پر 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں پہنچ چکی ہیں، پاک بنگلہ دیش تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے ٹاس ڈیڑھ بجے ہوگا۔

میچ شروع ہونے سے قبل ہی لاہور میں بونداباندی شروع ہو گئی، کیوریٹرز اورگراﺅنڈ اسٹاف نے پچ کو ڈھانپ دیا، بارش کے باعث پاک بنگلا دیش تیسرا ٹی 20میچ متاثر ہونے کاخدشہ ہے، نشتراسپورٹس کمپلیکس میں شائقین کرکٹ کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

install suchtv android app on google app store