بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان کے دورے پر آنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اپنا سکیورٹی سٹاف بھی ساتھ لے کر آئے گی فائل فوٹو پاکستان کے دورے پر آنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اپنا سکیورٹی سٹاف بھی ساتھ لے کر آئے گی

پاکستان کے دورے پر آنے والی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اپنا سیکیورٹی سٹاف بھی ساتھ لے کر آئے گی۔

بنگلہ دیش کی متعلقہ وزارت کو بنگلہ دیشی حکومت نے حکم دیا ہے کہ ٹیم کے ساتھ حفاظتی عملہ لازمی تعینات کیا جائے۔

اس اہم معاملے کو بی سی بی کے ساتھ پی سی بی نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور تینوں مرتبہ جب مہمان ٹیم پاکستان آئے گی تو اس کے ساتھ حفاظتی عملہ بھی موجود ہوگا۔

بنگلہ دیشی بورڈ کو تین مرتبہ پاکستان کے دورے پر آنے کے باعث دو کروڑ ٹکا کا مالی بوجھ اٹھانا ہوگا کیونکہ ایک کروڑ ٹکا کی بھاری رقم جہازوں کے کرائے جبکہ ہر بار پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کو پچاس ڈالرز کی ادائیگی ٹور فیس کی مد میں کرنی ہوگی جبکہ سفری اور یومیہ الاؤنس کے اخراجات پی سی بی اٹھائے گا۔

مزید پڑھیں:بنگلادیش کے سینئر کھلاڑی کا پاکستان آنے سے انکار،بنگلہ دیشی ٹیم مشکلات کا شکار 

بنگلا دیش کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی مشفیق الرحیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، معطلی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر آل راؤنڈر شکیب الحسن کے بعد سب سے سینئر کھلاڑی مشفیق الرحیم بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store