رونالڈو نے پہنی مہنگی ترین گھڑی، قیمت جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

رونالڈو نے پہنی مہنگی گھڑی فائل فوٹو رونالڈو نے پہنی مہنگی گھڑی

پرتگال سے تعلق رکھنے والے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں شمار ہونے والی گھڑی، رنگ اور انگھوٹی پہنچ لی۔

تفصیلات کے مطابق یہ منظر تب دیکھنے میں آیا جب رونالڈو دبئی کے ایک ایونٹ میں شریک تھے، تصاویر سے اخذ کیا گیا کہ رونالڈو اپنے بائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی ایک چھلا اور گھڑی بھی باندھے ہوئے ہیں جس کی کل مالیت 6 لاکھ 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ (12 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

ماہرین کے مطابق کہ جو انگوٹھی انہوں نے پہنی ہوئی ہے وہ منگنی میں پہننے والی خواتین کی انگوٹھی کی طرح ہے جس میں ہیرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جوہری ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی مالیت 2 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (4 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی ہوسکتی ہے۔

پرتگالی فٹبالر نے بائیں ہاتھ کی ہی ایک اور انگلی میں ہیروں سے مزین ایک ایٹرنیٹی رنگ پہنی ہوئی ہے جس کی قیمت 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 1 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس کے دوران یووینٹس کلب کے سپر اسٹار فٹبالر نے رولیکس کی جی ایم ٹی ماسٹر آئیس گھڑی بھی باندھی ہوئی تھی۔

اس گھڑی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ (7 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) بتائی جارہی ہے۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے، جس میں 18کیرٹ کا وائٹ گولڈ اور 30کیرٹ کا ہیرا لگا ہوا ہے۔ یہ فرینک ملر کی نایاب گھڑی جس کی قیمت 12 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 24 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

 

install suchtv android app on google app store