پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اچانک کیوں روک دیا؟ اہم خبر آگئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ روک دیا گیا فائل فوٹو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ روک دیا گیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے سیشن میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنا لئے ہیں تاہم کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدائی سیشن تک درست ثابت ہوا اور سری لنکن اوپنرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 96 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیموتھ کرونارتنے نے 59 رنز بنائے جبکہ اوشاڈا فرنینڈو نے 40، کوشل مینڈس نے 10، دنیش چندی مل نے 2 اور اینجلو میتھوز 14 رنز بنائے جبکہ دھنانجیا دی سلوا اور نیروشن ڈیکویلا کریز پر موجود ہیں۔

کھیل کے ابتداء میں ناکامی کے بعد پاکستانی فاسٹ باﺅلرز نے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، عثمان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت ڈیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اوشاڈا فرنینڈو، کوشل مینڈس، دنیش چندی مل، اینجلو میتھیوز، دھنانجیا دی سلوا، نیروشن ڈیکویلا، دلرووان پریرا، ویشوا فرنینڈو، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store